بھٹکل:24؍اگست(ایس اؤ نیوز) اراضی اور ماحولیاتی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے منگل کو تعلقہ کے مٹھلی میں پہاڑ کھسکنے سے چار لوگوں کے ہلاک ہونےو الے علاقے کا دورہ کرتےہوئےجائزہ لیا۔
ٹیم میں مغربی گھاٹ تحفظ دستہ کے صدر گوندنائک، ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل کردہ ماحولیاتی ماہرین کمیٹی کے ممبر اننت ہیگڈے اشیسر ، ریاستی سی آر زیڈ اتھارٹی کے ممبر ڈاکٹر سبھاس چندرن اور حیاتی تنوع کمیٹی کے ممبران شامل تھے۔ اس موقع پر بات کرتےہوئے اننت ہیگڈے اشیسر نے کہاکہ مٹھلی میں پہاڑ کھسکنےسے متاثر ہوئے 7گھروں کی بازآبادکاری ہو۔ جہاں پہاڑ کھسکا ہے اس علاقے کا مطالعہ ہو، آئندہ اس طرح کےواقعات کو روکنے کےلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔ مغربی گھاٹ تحفظ دستہ کے صدر گوندنائک نے بات کرتےہوئےکہاکہ مٹھلی علاقے میں برسوں سے بسے ہوئے لوگوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دینا ممکن نہیں ہے، کالجی کیندر میں ہی مستقل رہنا بھی ممکن نہیں ہے، حکومت ان کے لئے متبادل رہائشی انتظام کا مطالبہ پیش کرتےہوئے گوند نائک نےکہاکہ ضلع ڈی سی کے توسط سے حکومت کو رپورٹ سونپ کر منظور کروانے کے سلسلے میں کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر تحصیلدار ڈاکٹر سمنت بی ای ، اے سی ایف کے ٹی بوریا، تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر چکنمنے ، زونل فوریسٹ افسر شرتھ شٹی ، پی ڈی اؤ راجیشوری اور دیہی عوام موجود تھے۔